Menu

Surah Al-Buruj

برج

Chapter 85 of 114

خوبصورت تلاوت قرآن

Surah Al-Buruj

Recited by Salaah Bukhaatir

Overview

About this Surah

At a glance

Surah 85 of 114

Translation
Urdu
Recitation
Salaah Bukhaatir

Ask the AI about this Surah

Commentary

Tafsir

نام :

پہلی ہی آیت

تَبَاَرَکَ الَّذِیْ نَزَّ لَ الْفُرْقَانَ
سے ماخوذ ہے ۔ یہ بھی قرآن کی اکثر سورتوں
کے ناموں کی طرح علامت کے طور پر ہے نہ کہ عنوان مضمون کے طور پر ۔ تاہم مضمون سورہ کے ساتھ یہ نام ایک قریبی مناسبت
رکھتا ہے جیسا کہ آگے چل کر معلوم ہو گا۔

زمانۂ نزول :

انداز بیان اور مضامین پر غور کرنے سے صاف محسوس ہوتا ہے کہ اس زمانہ نزول بھی وہی ہے جو سورہ
مومنون وغیرہ کا ہے ، یعنی زمانہ قیام مکہ کا دور متوسط۔ ابن جریر اور امام رازی نے ضحاک بن مزاجِ اور مقاتل بن سلیمان
کی یہ روایت نقل کی ہے کہ یہ سورت سورہ نساء سے 8 سال پہلے اتری تھی۔ اس حساب سے بھی اس کا زمانہ نزول وہی دور متوسط
قرار پاتا ہے ۔ (ابن جریر، جلد 19، صفحہ 28 ۔30 ۔ تفسیر کبیر ، جلد 6 ، صفحہ 358 ) ۔

موضوع و مباحث :

اس میں ان شبہات و اعتراضات پر کلام کیا گیا ہے جو قرآن ، اور محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی نبوت ، اور آپ کی پیش کر دہ
تعلیم پر کفار مکہ کی طرف سے پیش کیے جاتے تھے ۔ ان میں سے ایک ایک کا جچا تلا جواب دیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ دعوت حق سے
منہ موڑنے کے برے نتائج بھی صاف صاف بتائے گئے ہیں ۔ آخر میں سورہ مومنون کی طرح اہل ایمان کی اخلاقی خوبیوں کا ایک نقشہ
کھینچ کر عوام الناس کے سامنے رکھ دیا گیا ہے کہ اس کسوٹی پر کس کر دیکھ لو ، کون کھوٹا ہے اور کون کھرا۔ ایک طرف اس
سیرت و کردار کے لوگ ہیں جو محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیم سے اب تک تیار ہوئے ہیں اور آئندہ تیار کرنے کی کوشش ہو
رہی ہے ۔ دوسری طرف وہ نمونہ اخلاق ہے جو عم اہل عرب میں پایا جاتا ہے اور جسے بر قرار رکھنے کے لیے جاہلیت کے علمبردار
ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ۔ اب خود فیصلہ کرو کہ ان دونوں نمونوں میں سے کے پسند کرتے ہو؟ یہ ایک غیر مفوکظ سوال تھا
جو عرب کے ہر باشندے کے سامنے رکھ دیا گیا، اور چند سال کے اندر ایک چھوٹی سی اقلیت کو چھوڑ کر ساری قوم نے اس کا جو
جواب دیا وہ جریدہ روز گار پر ثبت ہو چکا ہے ۔

Verse by verse

Surah Al-Buruj · برج

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

1. Ayah 1

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ

قسم ہے مضبوط قلعوں والے آسمان کی

2. Ayah 2

وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ

اور اُس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے

3. Ayah 3

وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ

اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی

4. Ayah 4

قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ

کہ مارے گئے گڑھے والے

5. Ayah 5

النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ

(اُس گڑھے والے) جس میں خوب بھڑکتے ہوئے ایندھن کی آگ تھی

6. Ayah 6

إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ

جبکہ وہ اُس گڑھے کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے

7. Ayah 7

وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ

اور جو کچھ وہ ایمان لانے والوں کے ساتھ کر رہے تھے اُسے دیکھ رہے تھے

8. Ayah 8

وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَن يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ

اور اُن اہل ایمان سے اُن کی دشمنی اِس کے سوا کسی وجہ سے نہ تھی کہ وہ اُس خدا پر ایمان لے آئے تھے جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے

9. Ayah 9

الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ

جو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کا مالک ہے، اور وہ خدا سب کچھ دیکھ رہا ہے

10. Ayah 10

إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ

جن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم و ستم توڑا اور پھر اس سے تائب نہ ہوئے، یقیناً اُن کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلائے جانے کی سزا ہے

11. Ayah 11

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ

جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، یقیناً اُن کے لیے جنت کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہ ہے بڑی کامیابی

12. Ayah 12

إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ

درحقیقت تمہارے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے

13. Ayah 13

إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ

وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا

14. Ayah 14

وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ

اور وہ بخشنے والا ہے، محبت کرنے والا ہے

15. Ayah 15

ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ

عرش کا مالک ہے، بزرگ و برتر ہے

16. Ayah 16

فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ

اور جو کچھ چاہے کر ڈالنے والا ہے

17. Ayah 17

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ

کیا تمہیں لشکروں کی خبر پہنچی ہے؟

18. Ayah 18

فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ

فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کی؟

19. Ayah 19

بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي تَكْذِيبٍ

مگر جنہوں نے کفر کیا ہے وہ جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں

20. Ayah 20

وَاللَّهُ مِن وَرَائِهِم مُّحِيطٌ

حالانکہ اللہ نے ان کو گھیرے میں لے رکھا ہے

21. Ayah 21

بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ

(اُن کے جھٹلانے سے اِس قرآن کا کچھ نہیں بگڑتا) بلکہ یہ قرآن بلند پایہ ہے

22. Ayah 22

فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظٍ

اُس لوح میں (نقش ہے) جو محفوظ ہے

About the Quran

The Quran

The Quran is the holy scripture of Islam. Muslims believe that it is the literal word of Allah (سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى), revealed to the Prophet Muhammad (صلى الله عليه وسلم) over a period of 23 years. The Quran is composed of 114 Surahs (chapters) and contains 6,236 Ayat (verses). Muslim beliefs and practices are based on the Quran and the Sunnah, the teachings and example of the Prophet Muhammad (صلى الله عليه وسلم).

The Kaaba in Mecca
A mosque in South America

Meccan Surahs

The Meccan Surahs are the earliest revelations sent down to the Prophet Muhammad (صلى الله عليه وسلم). They were revealed in Mecca, hence their name. These revelations form the foundation of the Islamic faith and contain guidance for Muslims on how to live their lives. The Meccan Surahs are also notable for their poetic beauty and lyrical prose.

Medinan Surahs

The Medinan Surahs are the later Surahs that, according to Islamic tradition, were revealed in Medina after the Prophet Muhammad's (صلى الله عليه وسلم) hijra from Mecca. They were revealed by Allah (سبحانه و تعالى) when the Muslim community was larger and more developed, as opposed to their minority position in Mecca.

Stay connected

Receive regular updates

New features, translations and reminders from AskTheQuran, straight to your inbox.

We use Mailchimp to send updates. You can unsubscribe at any time. See our privacy policy.

We may receive a commission if you click on a link and buy a product, service or similar, at no extra cost to you. Details are in the disclosure policy.