Menu

Surah At-Takwir

لپیٹنا

Chapter 81 of 114

خوبصورت تلاوت قرآن

Surah At-Takwir

Recited by Salaah Bukhaatir

Overview

About this Surah

At a glance

Surah 81 of 114

Translation
Urdu
Recitation
Salaah Bukhaatir

Ask the AI about this Surah

Commentary

Tafsir

نام :

اس سورت کا نام کسی خاص آیت سے ماخوذ نہیں ہے ۔ چونکہ اس میں مسلسل بہت سے انبیاء کا ذکر آیا ہے ، اس لیے اس کا نام ’’
الانبیاء‘‘ رکھ دیا گیا۔ یہ بھی موضوع کے لحاظ سے سورۃ کا عنوان نہیں ہے بلکہ محض پہچاننے کے لیے ایک علامت ہے ۔

زمانہ نزول:

مضمون اور انداز بیان، دونوں سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس کا زمانہ نزول مکے کا دور متوسط یعنی ہماری تقسیم کے لحاظ نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی کا تیسرا دور ہے ۔ اس کے پس منظر میں حالات کی وہ کیفیت نہیں پائی جاتی جو آخری دور کی
سورتوں میں نمایا ں طور پر محسوس ہوتی ہے ۔

موضوع و مضمون:

اس سورہ میں وہ کشمکش زیر بحث ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سرداران قریش کے درمیان برپا تھی
۔ وہ لوگ آنحضرتؐ کے دعوائے رسالت اور آپ کی دعوتِ توحید و عقیدہ آخرت پر جو شکوک اور اعتراضات پیش کرتے تھے ان کا جواب
دیا گیا ہے ۔ انکی طرف سے آپ کی مخالفت میں جو چالیں چلی جا رہی تھیں ان پر زجر و توبیخ کی گئی ہے اور ان حرکتوں کے برے
نتائج سے آگاہ کیا گیا ہے ۔ وہ جس غفلت اور بے پروائی سے آپ کی دعوت کا استقبال کر رہے تھے اس پر متنبہ کیا گیا ہے ۔ اور
آخر میں ان کو یہ احساس دلایا گیا ہے کہ جس شخص کو تم اپنے لیے زحمت اور مصیبت سمجھ رہے ہو وہ در اصل تمہارے لیے رحمت بن
کر آیا ہے ۔

دوران تقریر میں خاص طور پر جو امور زیر بحث آئے ہیں وہ یہ ہیں

1)
کفار مکہ کی یہ غلط فہمی کہ بشر
کبھی رسول نہیں ہو سکتا اور اس بنا پر ان کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول ماننے سے انکار کرنا ۔۔۔۔۔ اس کا بڑی تفصیل
کے ساتھ رد کیا گیا ہے ۔

2)
ان کا آپ پر اور قرآن پر مختلف اور متضاد قسم کے اعتراضات کرنا اور کسی ایک بات پر نہ جمنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس پر مختصر مگر نہایت پر زور اور معنی خیز طریقے سے گرفت کی گئی ہے ۔           3)

ان کا یہ تصور کہ زندگی بس ایک کھیل ہے جسے چند روز کھیل کر یونہی ختم ہو جانا ہے ، اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا ہے ، کسی
حساب کتاب اور جزا و سزا سے سابقہ نہیں پیش آنا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔یہ چیز چونکہ اس عجلت و بے اعتنائی کی اصل جڑ تھی جس کے ساتھ
وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کا استقبال کر رہے تھے ، اس لیے بڑے ہی مؤثر انداز میں اس کا توڑ کیا گیا ہے ۔

4)
شرک پر ان کا اصرار اور توحید کے خلاف ان کا جاہلانہ تعصب جوان کے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان اصل بنائے نزاع تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس اصلاح کے لیے شرک کے خلاف اور توحید کے حق میں مختصر مگر بہت وزنی اور دلنشین دلائل دیے گئے ہیں ۔           5)

ان کی یہ غلط فہمی کہ نبی کو بار بار جھٹلانے کے باوجود جب ان پر کوئی عذاب نہیں آتا تو ضرور نبی جھوٹا ہے اور عذاب الٰہی
کی وہ وعیدیں جو وہ خدا کی طرف سے ہمیں  سناتا ہے محض خالی خولی دھمکیاں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اس کو استدلال اور نصیحت ، دونوں
طریقوں سے رفع کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

اس کے بعد انبیاء علیہم السلام کی سیرتوں کے اہم واقعات سے چند نظیریں پیش کی گئی ہیں جن سے یہ سمجھانا مقصود ہے کہ تمام وہ پیغمبر جو انسانی تاریخ کے دوران میں خدا کی طرف سے آئے تھے ، انسان تھے اور نبوت کے امتیازی وصف کو چھوڑ کر دوسری صفات میں وہ ویسے ہی انسان ہوتے تھے جیسے دنیا کے عام انسان ہوا کرتے ہیں ۔ اُلوہیت اور خدائی کا ان میں شائبہ تک نہ تھا بلکہ اپنی ہر ضرورت کے لیے وہ خود خدا کے آگے ہاتھ پھیلاتے تھے ۔ اس اس کے ساتھ انہی تاریخی نظیروں سے دو باتیں اور بھی واضح کی گئی ہیں ۔ ایک یہ کہ انبیاء پر طرح طرح کے مصائب آئے ہیں ، اور ان کے مخالفین نے بھی ان کو برباد کرنے کی کوششیں کی ہیں ، مگر آخر کار اللہ تعالیٰ کی طرف سے غیر معمولی طریقوں پر ان کی نصرت فرمائی گئی ہے ۔ دوسرے یہ کہ تمام انبیاء کا دین ایک تھا اور وہ وہی دین تھا جسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیش کر رہے ہیں ۔ نوع انسانی کا اصل دین یہی ہے ، اور باقی جتنے مذاہب دنیا میں بنے ہیں وہ محض گمراہ انسانوں کے ڈالے ہوئے تفرقے ہیں ۔

آخر میں یہ بتایا گیا ہے کہ انسان کی نجات کا انحصار اسی دین کی پیروی اختیار  کرنے پر ہے ۔ جو لوگ اسے قبول کریں گے وہی
خدا کی آخری عدالت سے کامیاب نکلیں گے اور زمین کے وارث ہوں گے ۔ اور جو لوگ اسے رد کر دیں گے وہ آخرت میں بد ترین انجام
سے دوچار ہوں گے ۔ اللہ تعالیٰ کی یہ بڑی مہربانی ہے کہ وہ فیصلے کے وقت سے پہلے اپنے نبی کے ذریعہ سے لوگوں کو اس حقیقت
سے آگاہ کر رہا ہے ۔ نادان ہیں وہ لوگ جو نبی کی آمد کو اپنے لیے رحمت کے بجائے زحمت سمجھ رہے ہیں ۔

Verse by verse

Surah At-Takwir · لپیٹنا

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

1. Ayah 1

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ

جب سورج لپیٹ دیا جائے گا

2. Ayah 2

وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَتْ

اور جب تارے بکھر جائیں گے

3. Ayah 3

وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ

اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے

4. Ayah 4

وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ

اور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی

5. Ayah 5

وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ

اور جب جنگلی جانور سمیٹ کر اکٹھے کر دیے جائیں گے

6. Ayah 6

وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ

اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے

7. Ayah 7

وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ

اور جب جانیں (جسموں سے) جوڑ دی جائیں گی

8. Ayah 8

وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ

اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا

9. Ayah 9

بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ

کہ وہ کس قصور میں ماری گئی؟

10. Ayah 10

وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ

اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گے

11. Ayah 11

وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ

اور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا

12. Ayah 12

وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ

اور جب جہنم دہکائی جائے گی

13. Ayah 13

وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ

اور جب جنت قریب لے آئی جائے گی

14. Ayah 14

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ

اُس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے

15. Ayah 15

فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ

پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں

16. Ayah 16

الْجَوَارِ الْكُنَّسِ

پلٹنے اور چھپ جانے والے تاروں کی

17. Ayah 17

وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ

اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہوئی

18. Ayah 18

وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ

اور صبح کی جبکہ اس نے سانس لیا

19. Ayah 19

إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ

یہ فی الواقع ایک بزرگ پیغام بر کا قول ہے

20. Ayah 20

ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ

جو بڑی توانائی رکھتا ہے، عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہے

21. Ayah 21

مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ

وہاں اُس کا حکم مانا جاتا ہے، وہ با اعتماد ہے

22. Ayah 22

وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ

اور (اے اہل مکہ) تمہارا رفیق مجنون نہیں ہے

23. Ayah 23

وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ

اُس نے اُس پیغام بر کو روشن افق پر دیکھا ہے

24. Ayah 24

وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ

اور وہ غیب (کے اِس علم کو لوگوں تک پہنچانے) کے معاملے میں بخیل نہیں ہے

25. Ayah 25

وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ

اور یہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے

26. Ayah 26

فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ

پھر تم لوگ کدھر چلے جا رہے ہو؟

27. Ayah 27

إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ

یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے

28. Ayah 28

لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ

تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے جو راہ راست پر چلنا چاہتا ہو

29. Ayah 29

وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ

اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ رب العالمین نہ چاہے

About the Quran

The Quran

The Quran is the holy scripture of Islam. Muslims believe that it is the literal word of Allah (سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى), revealed to the Prophet Muhammad (صلى الله عليه وسلم) over a period of 23 years. The Quran is composed of 114 Surahs (chapters) and contains 6,236 Ayat (verses). Muslim beliefs and practices are based on the Quran and the Sunnah, the teachings and example of the Prophet Muhammad (صلى الله عليه وسلم).

The Kaaba in Mecca
A mosque in South America

Meccan Surahs

The Meccan Surahs are the earliest revelations sent down to the Prophet Muhammad (صلى الله عليه وسلم). They were revealed in Mecca, hence their name. These revelations form the foundation of the Islamic faith and contain guidance for Muslims on how to live their lives. The Meccan Surahs are also notable for their poetic beauty and lyrical prose.

Medinan Surahs

The Medinan Surahs are the later Surahs that, according to Islamic tradition, were revealed in Medina after the Prophet Muhammad's (صلى الله عليه وسلم) hijra from Mecca. They were revealed by Allah (سبحانه و تعالى) when the Muslim community was larger and more developed, as opposed to their minority position in Mecca.

Stay connected

Receive regular updates

New features, translations and reminders from AskTheQuran, straight to your inbox.

We use Mailchimp to send updates. You can unsubscribe at any time. See our privacy policy.

We may receive a commission if you click on a link and buy a product, service or similar, at no extra cost to you. Details are in the disclosure policy.