Menu

Surah An-Najm

ستارہ

Chapter 53 of 114

خوبصورت تلاوت قرآن

Surah An-Najm

Recited by Salaah Bukhaatir

Overview

About this Surah

At a glance

Surah 53 of 114

Translation
Urdu
Recitation
Salaah Bukhaatir

Ask the AI about this Surah

Commentary

Tafsir

نام :

پہلے ہی لفظ وَالَّیْل
کو اس سُورہ کا نام قرار دیا گیا ہے۔

زمانۂ نزول :

اس کا مضمون سورۂ شمس سے اِس قدر مشابہ ہے کہ یہ دونوں سورتیں ایک دوسرے کی تفسیر محسوس ہوتی ہیں ۔ ایک ہی بات ہے جسے سورۂ شمس میں ایک طریقہ سے سمجھایا گیا ہے اور اِس سورہ میں دوسرے طریقے سے ۔ اِس سے اندازہ ہوتاہے کہ یہ دونوں قریب قریب ایک ہی زمانے میں نازل ہو ئی ہیں۔

موضوع اور مضمون:

اِس کا موضوع زندگی کے دو مختلف راستوں کا فرق اور ان کے انجام اور نتائج کا اختلاف بیان کرنا ہے ۔ مضمون کے لحاظ سے یہ سورۃ دو حصّوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصّہ آغاز سے آیت ۱۱ تک ہے ، اور دوسرا حصّہ آیت ۱۲ سے آخر تک۔

پہلے حصّہ میں سب سے پہلے یہ بتایا گیا ہے کہ نوع انسانی کے افراد ، اقوام اور گروہ دنیا میں جو سعی و عمل بھی کر رہے
ہیں ، وہ لازمًا اپنی اخلاقی نوعیت کے لحاظ سے اُسی طرح مختلف ہیں جس طرح دن رات سے اور نر مادہ سے مختلف ہے۔ اِس کے بعد
قرآن کی مختصر سورتوں کے عام انداز بیان کے مطابق تین اخلاقی خصوصیات ایک نوعیت کی، اور تین اخلاقی خصوصیات دوسری نوعیت
کی سعی و عمل کے ایک وسیع مجموعے میں سے لے کر بطور نمونہ پیش کی گئی ہیں جنہیں سن کر ہر شخص بڑی آسانی  کے ساتھ یہ
اندازہ لگا سکتا ہے کہ ایک قسم کی خصوصیات کس طرزِ زندگی کی نمائندگی کرتی ہیں اور دوسری قسم کی خصوصیات اُس کے بر عکس
کس دوسرے طرزِ زندگی کی علامات ہیں۔ یہ دونوں نمونے ایسے چھوٹے چھوٹے خوبصورت جچے تُلے فقروں میں بیان کیے گئے ہیں کہ
سنتے ہی آدمی کے دل میں اتر جائیں اور زبان پر چڑھ جائیں۔پہلی قسم کی خصوصیات یہ ہیں کہ آدمی مال دے ، خدا ترسی و پرہیز
گاری اختیار کرے اور بھلائی کو بھلائی مانے۔ دوسری قسم کی خصوصیات یہ ہیں کہ وہ بخل کرے، خدا کی رضا اور ناراضی کی فکر
سے بے پروا ہو جائے اور بھلی بات کو جھُٹلا دے۔ پھر بتایا گیا کہ یہ دو طرزِ عمل جو صریحًا ایک دوسرے سے مختلف ہیں، اپنے
نتائج کے اعتبار سے ہر گز یکساں نہیں ہیں، بلکہ جس قدر یہ اپنی نوعیت میں متضاد ہیں اسی قدر اِن کے نتائج بھی متضاد ہیں۔
پہلے طرزِ عمل کو جو شخص یا گروہ اختیار کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے لیے زندگی کے صاف اور سیدھے راستے کو سہل کر دے گا
یہاں تک کہ اس کے لیے نیکی کرنا آسان اور بدی کرنا مشکل ہو جائے گا ۔ اور دوسرے طرزِ عمل کو جو بھی اختیار کرے گا اللہ
تعالیٰ اس کے لیے زندگی کے بِکَٹ اور سخت راستے کو سہل کر دے گا یہاں تک کہ اس کے لیے بد آسان اور نیکی مشکل ہو جائے گی۔
اِس بیان کو ایک نہایت مؤثر اور تیر کی طرح دل میں پیوست ہو جانے والے جملے پر ختم کیا گیا ہے کہ دنیا کا یہ مال جس کے
پیچھے آدمی جان دیے دیتا ہے ، آخر قبر میں تو اُس کے ساتھ جانے والا نہیں ہے ، مرنے کے بعد یہ اُس کے کس کام آئے گا؟

دوسرے حصّے میں بھی اِسی اختصار کے ساتھ تین حقیقتیں بیان کی گئی ہیں ۔ ایک یہ کہ اللہ نے  دنیا کی اِس امتحان گاہ میں انسان کو بے خبر نہیں چھوڑا ہے بلکہ اُس نے یہ بتا دینا اپنے ذمّہ لیا ہے کہ زندگی کے مختلف راستوں میں سے سیدھا راستہ کو ن سا ہے ۔ اس کے ساتھ یہ کہنے کی ضرورت نہ تھی کہ اپنا رسول اور اپنی کتاب بھیج کر اُس نے اپنی یہ ذمہ داری ادا کردی ہے ، کیونکہ رسول ؐ اور قرآن، دونوں ہدایت دینے کے لیے سب کے سامنے موجود تھے۔ دوسری حقیقت یہ بیان کی گئی ہے کہ دنیا اور آخرت دونوں کا مالک اللہ ہی ہے۔ دنیا مانگو گے تو بھی اسی سے ملے گی اور آخرت مانگو گے تو اس کا دینے والا بھی وہی ہے۔ یہ فیصلہ کرنا تمہارا  اپنا کام ہے کہ تم اُس سے کیا مانگتے ہو۔ تیسری حقیقت یہ بیان کی گئی ہے کہ جو بدبخت اُس بھلائی کو جُھٹلائے گا جسے رسول اور کتاب کے ذریعہ سے پیش کیا جا رہا ہے ، اور اُس سے منہ پھیرے گا اُس کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ تیار ہے۔ اور جو خدا ترس آدمی پوری بے غرضی کے ساتھ محض اپنے ربّ کی رضا جوئی کی خاطر اپنا مال راہِ خیر میں صرف کرے گا اُس کا ربّ اُس سے راضی ہو گا اور اسے اتنا کچھ دے گا کہ وہ خوش ہو جائے گا۔

Verse by verse

Surah An-Najm · ستارہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

1. Ayah 1

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ

قسم ہے تارے کی جبکہ وہ غروب ہوا

2. Ayah 2

مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ

تمہارا رفیق نہ بھٹکا ہے نہ بہکا ہے

3. Ayah 3

وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ

وہ اپنی خواہش نفس سے نہیں بولتا

4. Ayah 4

إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ

یہ تو ایک وحی ہے جو اُس پر نازل کی جاتی ہے

5. Ayah 5

عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَىٰ

اُسے زبردست قوت والے نے تعلیم دی ہے

6. Ayah 6

ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوَىٰ

جو بڑا صاحب حکمت ہے

7. Ayah 7

وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَىٰ

وہ سامنے آ کھڑا ہوا جبکہ وہ بالائی افق پر تھا

8. Ayah 8

ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ

پھر قریب آیا اور اوپر معلق ہو گیا

9. Ayah 9

فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ

یہاں تک کہ دو کمانوں کے برابر یا اس سے کچھ کم فاصلہ رہ گیا

10. Ayah 10

فَأَوْحَىٰ إِلَىٰ عَبْدِهِ مَا أَوْحَىٰ

تب اُس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو وحی بھی اُسے پہنچانی تھی

11. Ayah 11

مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَىٰ

نظر نے جو کچھ دیکھا، دل نے اُس میں جھوٹ نہ ملایا

12. Ayah 12

أَفَتُمَارُونَهُ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ

اب کیا تم اُس چیز پر اُس سے جھگڑتے ہو جسے وہ آنکھوں سے دیکھتا ہے؟

13. Ayah 13

وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ

اور ایک مرتبہ پھر اُس نے

14. Ayah 14

عِندَ سِدْرَةِ الْمُنتَهَىٰ

سدرۃالمنتہیٰ کے پاس اُس کو دیکھا

15. Ayah 15

عِندَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَىٰ

جہاں پاس ہی جنت الماویٰ ہے

16. Ayah 16

إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ

اُس وقت سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا

17. Ayah 17

مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ

نگاہ نہ چوندھیائی نہ حد سے متجاوز ہوئی

18. Ayah 18

لَقَدْ رَأَىٰ مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَىٰ

اور اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں

19. Ayah 19

أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّىٰ

اب ذرا بتاؤ، تم نے کبھی اِس لات، اور اِس عزیٰ

20. Ayah 20

وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَىٰ

اور تیسری ایک اور دیوی منات کی حقیقت پر کچھ غور بھی کیا؟

21. Ayah 21

أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنثَىٰ

کیا بیٹے تمہارے لیے ہیں اور بیٹیاں خدا کے لیے؟

22. Ayah 22

تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰ

یہ تو بڑی دھاندلی کی تقسیم ہوئی!

23. Ayah 23

إِنْ هِيَ إِلَّا أَسْمَاءٌ سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَاؤُكُم مَّا أَنزَلَ اللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ ۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَى الْأَنفُسُ ۖ وَلَقَدْ جَاءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ الْهُدَىٰ

دراصل یہ کچھ نہیں ہیں مگر بس چند نام جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے اِن کے لیے کوئی سند نازل نہیں کی حقیقت یہ ہے کہ لوگ محض وہم و گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور خواہشات نفس کے مرید بنے ہوئے ہیں حالانکہ اُن کے رب کی طرف سے اُن کے پاس ہدایت آ چکی ہے

24. Ayah 24

أَمْ لِلْإِنسَانِ مَا تَمَنَّىٰ

کیا انسان جو کچھ چاہے اس کے لیے وحی حق ہے

25. Ayah 25

فَلِلَّهِ الْآخِرَةُ وَالْأُولَىٰ

دنیا اور آخرت کا مالک تو اللہ ہی ہے

26. Ayah 26

وَكَم مِّن مَّلَكٍ فِي السَّمَاوَاتِ لَا تُغْنِي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا إِلَّا مِن بَعْدِ أَن يَأْذَنَ اللَّهُ لِمَن يَشَاءُ وَيَرْضَىٰ

آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے موجود ہیں، اُن کی شفاعت کچھ بھی کام نہیں آ سکتی جب تک کہ اللہ کسی ایسے شخص کے حق میں اُس کی اجازت نہ دے جس کے لیے وہ کوئی عرضداشت سننا چاہے اور اس کو پسند کرے

27. Ayah 27

إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ لَيُسَمُّونَ الْمَلَائِكَةَ تَسْمِيَةَ الْأُنثَىٰ

مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ فرشتوں کو دیویوں کے ناموں سے موسوم کرتے ہیں

28. Ayah 28

وَمَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ ۖ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ ۖ وَإِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا

حالانکہ اس معاملہ کا کوئی علم انہیں حاصل نہیں ہے، وہ محض گمان کی پیروی کر رہے ہیں، اور گمان حق کی جگہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتا

29. Ayah 29

فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا

پس اے نبیؐ، جو شخص ہمارے ذکر سے منہ پھیرتا ہے، اور دنیا کی زندگی کے سوا جسے کچھ مطلوب نہیں ہے، اُسے اس کے حال پر چھوڑ دو

30. Ayah 30

ذَٰلِكَ مَبْلَغُهُم مِّنَ الْعِلْمِ ۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدَىٰ

اِن لوگوں کا مبلغ علم بس یہی کچھ ہے، یہ بات تیرا رب ہی زیادہ جانتا ہے کہ اُس کے راستے سے کون بھٹک گیا ہے اور کون سیدھے راستے پر ہے

31. Ayah 31

وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ أَسَاءُوا بِمَا عَمِلُوا وَيَجْزِيَ الَّذِينَ أَحْسَنُوا بِالْحُسْنَى

اور زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک اللہ ہی ہے تاکہ اللہ برائی کرنے والوں کو ان کے عمل کا بدلہ دے اور اُن لوگوں کو اچھی جزا سے نوازے جنہوں نے نیک رویہ اختیار کیا ہے

32. Ayah 32

الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ ۚ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ ۚ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنشَأَكُم مِّنَ الْأَرْضِ وَإِذْ أَنتُمْ أَجِنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ ۖ فَلَا تُزَكُّوا أَنفُسَكُمْ ۖ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَىٰ

جو بڑے بڑے گناہوں اور کھلے کھلے قبیح افعال سے پرہیز کرتے ہیں، الا یہ کہ کچھ قصور اُن سے سرزد ہو جائے بلاشبہ تیرے رب کا دامن مغفرت بہت وسیع ہے وہ تمھیں اُس وقت سے خوب جانتا ہے جب اُس نے زمین سے تمہیں پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں ابھی جنین ہی تھے پس اپنے نفس کی پاکی کے دعوے نہ کرو، وہی بہتر جانتا ہے کہ واقعی متقی کون ہے

33. Ayah 33

أَفَرَأَيْتَ الَّذِي تَوَلَّىٰ

پھر اے نبیؐ، تم نے اُس شخص کو بھی دیکھا جو راہ خدا سے پھر گیا

34. Ayah 34

وَأَعْطَىٰ قَلِيلًا وَأَكْدَىٰ

اور تھوڑا سا دے کر رک گیا

35. Ayah 35

أَعِندَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَىٰ

کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ حقیقت کو دیکھ رہا ہے؟

36. Ayah 36

أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَىٰ

کیا اُسے اُن باتوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی جو موسیٰؑ کے صحیفوں

37. Ayah 37

وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّىٰ

اور اُس ابراہیمؑ کے صحیفوں میں بیان ہوئی ہیں جس نے وفا کا حق ادا کر دیا؟

38. Ayah 38

أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ

"یہ کہ کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا

39. Ayah 39

وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ

اور یہ کہ انسان کے لیے کچھ نہیں ہے مگر وہ جس کی اُس نے سعی کی ہے

40. Ayah 40

وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَىٰ

اور یہ کہ اس کی سعی عنقریب دیکھی جائے گی

41. Ayah 41

ثُمَّ يُجْزَاهُ الْجَزَاءَ الْأَوْفَىٰ

اور اس کی پوری جزا اسے دی جائے گی

42. Ayah 42

وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الْمُنتَهَىٰ

اور یہ کہ آخر کار پہنچنا تیرے رب ہی کے پاس ہے

43. Ayah 43

وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَىٰ

اور یہ کہ اُسی نے ہنسایا اور اُسی نے رلایا

44. Ayah 44

وَأَنَّهُ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا

اور یہ کہ اُسی نے موت دی اور اُسی نے زندگی بخشی

45. Ayah 45

وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ

اور یہ کہ اُسی نے نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کیا

46. Ayah 46

مِن نُّطْفَةٍ إِذَا تُمْنَىٰ

ایک بوند سے جب وہ ٹپکائی جاتی ہے

47. Ayah 47

وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَىٰ

اور یہ کہ دوسری زندگی بخشنا بھی اُسی کے ذمہ ہے

48. Ayah 48

وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ

اور یہ کہ اُسی نے غنی کیا اور جائداد بخشی

49. Ayah 49

وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَىٰ

اور یہ کہ وہی شعریٰ کا رب ہے

50. Ayah 50

وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَىٰ

اور یہ کہ اُسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا

51. Ayah 51

وَثَمُودَ فَمَا أَبْقَىٰ

اور ثمود کو ایسا مٹایا کہ ان میں سے کسی کو باقی نہ چھوڑا

52. Ayah 52

وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَىٰ

اور اُن سے پہلے قوم نوحؑ کو تباہ کیا کیونکہ وہ تھے ہی سخت ظالم و سرکش لوگ

53. Ayah 53

وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَىٰ

اور اوندھی گرنے والی بستیوں کو اٹھا پھینکا

54. Ayah 54

فَغَشَّاهَا مَا غَشَّىٰ

پھر چھا دیا اُن پر وہ کچھ جو (تم جانتے ہی ہو کہ) کیا چھا دیا

55. Ayah 55

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ

پس اے مخاطب، اپنے رب کی کن کن نعمتوں میں تو شک کرے گا؟"

56. Ayah 56

هَـٰذَا نَذِيرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْأُولَىٰ

یہ ایک تنبیہ ہے پہلے آئی ہوئی تنبیہات میں سے

57. Ayah 57

أَزِفَتِ الْآزِفَةُ

آنے والی گھڑی قریب آ لگی ہے

58. Ayah 58

لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ اللَّهِ كَاشِفَةٌ

اللہ کے سوا کوئی اُس کو ہٹا نے والا نہیں

59. Ayah 59

أَفَمِنْ هَـٰذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ

اب کیا یہی وہ باتیں ہیں جن پر تم اظہار تعجب کرتے ہو؟

60. Ayah 60

وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ

ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو؟

61. Ayah 61

وَأَنتُمْ سَامِدُونَ

اور گا بجا کر انہیں ٹالتے ہو؟

62. Ayah 62

فَاسْجُدُوا لِلَّهِ وَاعْبُدُوا ۩

جھک جاؤ اللہ کے آگے اور بندگی بجا لاؤ

About the Quran

The Quran

The Quran is the holy scripture of Islam. Muslims believe that it is the literal word of Allah (سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى), revealed to the Prophet Muhammad (صلى الله عليه وسلم) over a period of 23 years. The Quran is composed of 114 Surahs (chapters) and contains 6,236 Ayat (verses). Muslim beliefs and practices are based on the Quran and the Sunnah, the teachings and example of the Prophet Muhammad (صلى الله عليه وسلم).

The Kaaba in Mecca
A mosque in South America

Meccan Surahs

The Meccan Surahs are the earliest revelations sent down to the Prophet Muhammad (صلى الله عليه وسلم). They were revealed in Mecca, hence their name. These revelations form the foundation of the Islamic faith and contain guidance for Muslims on how to live their lives. The Meccan Surahs are also notable for their poetic beauty and lyrical prose.

Medinan Surahs

The Medinan Surahs are the later Surahs that, according to Islamic tradition, were revealed in Medina after the Prophet Muhammad's (صلى الله عليه وسلم) hijra from Mecca. They were revealed by Allah (سبحانه و تعالى) when the Muslim community was larger and more developed, as opposed to their minority position in Mecca.

Stay connected

Receive regular updates

New features, translations and reminders from AskTheQuran, straight to your inbox.

We use Mailchimp to send updates. You can unsubscribe at any time. See our privacy policy.

We may receive a commission if you click on a link and buy a product, service or similar, at no extra cost to you. Details are in the disclosure policy.