Menu

Surah As-Saffat

صف باندھنے والے

Chapter 37 of 114

خوبصورت تلاوت قرآن

Surah As-Saffat

Recited by Salaah Bukhaatir

Overview

About this Surah

At a glance

Surah 37 of 114

Translation
Urdu
Recitation
Salaah Bukhaatir

Ask the AI about this Surah

Commentary

Tafsir

نام :

اس  سورۃ کا نام ”الدَّہر“بھی ہے اور” الانسان“بھی ۔ دونوں نام پہلی ہی آیت کے الفاظ

ھَلْ اَتٰی عَلَی الْاِنْسَانِ
اور

حِیْنٌ مِّنَ الدَّھْرِ
سے ماخوذ ہیں۔

زمانۂ نزول :

اکثر مفسرین اس کو مکّی  قرار دیتے ہیں۔علامہ زمحشری، امام رازی ، قاضی بَیضاوی، علامہ نظام الدین نَیسا بوری،حافظ ابن کثیر اور دوسرے بہت سے مفسرین نے اسے مکی ہی لکھا ہے، اور علامہ آلوسی کہتے ہیں کہ یہی جمہور کا قول ہے۔ لیکن بعض دوسرے مفسرین نے پوری سُورہ کو مدنی کہا ہے، اور بعض  کا قول یہ ہے کہ یہ سُورہ ہے تو مکّی، مگرآیات۸تا۱۰ مدینے میں نازل ہوئی ہیں۔

جہاں تک اِس سورۃ کے مضامین اور اندازِ بیان کا تعلق ہے ، وہ مدنی سُورتوں کے مضامین اور اندازِ بیان سے بہت مختلف ہے،
بلکہ اس پر غور کرنے سے تو صاف محسوس ہوتا ہے کہ یہ نہ صرف مکّی ہے بلکہ مکّہ معظمہ کے بھی اُس دور میں نازل ہوئی ہے جو
سورہ مُدَّثِّر کی ابتدائی سات آیا تکے بعد شروع ہوا تھا۔ رہیں آیات ۸ تا ۱۰(

وَیُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ
سے لے کر

یَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِیْراً
تک) تو وہ پُوری سُورۃ کے سلسلہ میں بیان میں اِس طرح
پیوست ہیں کہ سیاق وسباق کے ساتھ کوئی  اُن کو پڑھے تو ہر گز یہ محسوس نہیں کر سکتا  کہ اِن سے پہلے اور بعد کا مضمون تو
۱۵۔۱۶ سال پہلے نازل ہوا تھا اور اُس کے کئی سال بعد نازل ہونے والی یہ تین آیتیں یہاں لا کر ثبت کر دی گئیں۔

دراصل جس بنا پر اِس سورۃ کے ، یا اس کے بعض آیات کے مدنی ہونے کا خیال پیدا ہوا ہے وہ ایک روایت ہے جو عطاء نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرات حسن وحسین رضی اللہ تعالی عنہما بیما ر ہو گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور بہت سے  صحابہ ؓ ان کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے۔ بعض صحابہؓ نے حضرت علیؓ کو مشورہ دیا کہ آپ دونوں بچوں کی شفا کے لیے اللہ تعالیٰ سے کوئی نذر مانیں۔ چنانچہ حضرت علی ؓ، حضرت فاطمہ ؓ اور ان کی خادمہ فِضّہؓ نے نذر مانی کہ اگر اللہ نے دونوں بچوں کو شفاء عطا فرمادی تو یہ سب شُکرانے کے طور پر تین دن کے روزے رکھیں گے۔ اللہ فضل ہوا کہ دونوں دتندرست ہوگئے اور تینوں صاحبوں نے نذر کے روزے رکھنے شروع کر دیے۔ حضرت علی ؓ کے گھر میں کھانے کو کچھ نہ تھا۔ انہوں نے تین صاع جَو قرض لیے( اور ایک روایت میں ہے کہ محنت مزدوری کر کے حاصل کیے)۔ پہلا روزہ کھول کر جب کھانے کے لیے بیٹھے تو ایک مسکین نے کھانا مانگا۔ گھر والوں نے سارا کھانا اسے دے دیا اور خود پانی پی کر سو رہے۔ دوسرے دن پھر افطار کے بعد کھانے کے لیے بیٹھے تو ایک یتیم آگیا اور اس نے سوال کیا۔ اُس روز بھی سارا کھانا انہوں نے  اُس کو دے دیا اور پانی پی کر سو رہے۔ تیسرے دن روزہ کھول کر ابھی کھانے کے لیے بیٹھے ہی تھے کہ ایک قیدی نے آکر وہی سوال کر دیا اور اُس روز  کا بھی پُورا کھانا اسے دے دیا گیا۔ چوتھے روز حضرت علیؓ دونوں بچوں  کو لیے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضور ؐ نے دیکھا کہ بُھوک کی شدّت سے تینوں باپ بیٹوں کا بُرا حال ہورہا ہے۔ آپؐ اُٹھ کر اُن کے ساتھ حضرت فاطمہؓ کے گھر پہنچے تو دیکھا کہ وہ بھی ایک کونے میں بھوک سے نڈھال پڑی ہیں۔ یہ حال دیکھ کر حضورؐ پر رقت طاری ہو گئی۔ اتنے میں جبریل علیہ السلام حاضر ہوئے اور انہوں نے عرض کیا کہ لیجیے، اللہ تعالیٰ نے آپ کے اہلِ بیت کے معاملہ میں آپ کو مبارک باد دی ہے ۔ حضورؐ نے پوچھا وہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب میں یہ پوری سورۃ آپ کو پڑھ کر سنائی (ابن مہران کی روایت  میں ہے کہ آیت
اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ
سے لے کر آخر تک کی آیات سنائیں۔ مگر ابن مَرْ دُویہ
نے ابن عباس سے جو روایت نقل کی ہے اس میں صرف یہ بیان کیا گیا ہے کہ آیت

وَیُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ.
.... حضرت علی اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی ٰ عنہما کے بارے
میں نازل ہوئی ہے، اِس قصّے کا اُس میں کوئی ذکر نہیں ہے۔ یہ پُورا قصّہ علی بن احمد الواحِدی نے اپنی تفسیر البسیط میں
بیان کیا ہے اور غالباً اُسی سے زَمَخْشَری، رازی اور نَیسا بوری وغرہ ہم  نے اس سے نقل کیا ہے۔

یہ روایت اوّل تو سند کے لحاظ سے نہایت کمزور ہے۔ پھر درایت کے لحاظ سے دیکھیے تو یہ بات عجیب معلوم ہوتی ہے کہ ایک مسکین، ایک یتیم اور ایک قیدی اگر آکر کھانا مانگتا ہے تو گھر کے پانچوں افراد کا پُورا کھانا اس کو دے دینے کی کیا معقول وجہ ہو سکتی ہے؟ ایک آدمی کا کھانا اس کو دے کر گھر کے پانچ افراد چار آدمیوں کے کھانے پر اکتفا کر سکتے تھے۔ پھر یہ بھی باور کرنا مشکل ہے کہ دو بچے جو ابھی ابھی بیماری سےاٹھے تھے اور کمزوری کی حالت میں تھے، انہیں بھی تین دن بھوکا رکھنے کو حضرت علی ؓ اور حضرت فاطمہؓ جیسی کامل فہیم دین رکھنے والی ہستیوں نے نیکی کا کام سمجھا ہوگا۔ اِس کے علاوہ قیدیوں کے معاملہ میں طریقہ اسلامی حکومت کے دَور میں کبھی نہیں رہا کہ انہیں بھیک مانگنے کے لیے چھوڑ دیا جائے۔ وہ اگر حکومت کی قید میں ہوتے تو حکومت ان کی خوراک اور لباس کا انتظام کرتی تھی، اور کسی شخص کے سُپرد کیے جاتے تو وہ شخص انہیں کھلانے پلانے کا ذمّہ دار ہوتا تھا۔ اس لیے مدینہ طیبہ میں یہ بات ممکن نہ تھی کہ کوئی قیدی بھیک مانگنے کے لیے نکلتا۔ تاہم اِن تمام نقلی اور عقلی کمزوریوں کو نظر انداز کرکے اگر اِس قصّے کو بالکل صحیح ہی مان لیا جائے تو زیادہ سے زیادہ اِس سے جو کچھ معلوم ہوتا ہے وہ صرف یہ ہے کہ جب آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اِس نیک عمل کا صُدُور ہوا تو جبریلؑ نے آکر  حضورؐ کو خوشخبری سنائی کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں  آپ کے اہلِ بیت کا یہ فعل بہت مقبول ہوا ہے، کیونکہ اُنہوں نے ٹھیک وہی پسند یدہ کام کیا ہے جس کی تعریف اللہ تعالی  ٰ نے سُورہ دہر کی اِن آیات میں فرمائی ہے۔ اِس سے یہ لازم نہیں آتا کہ یہ آیات نازل بھی اِسی موقع پر ہوئی تھیں۔ شانِ نزول کے بارے میں بہت سی روایات کا حال یہی ہے کہ کسی آیت کے متعلق جب یہ کہا جاتا ہے کہ فلاں موقع پر نازل ہوئی تھی تو دراصل اس سے مُراد یہ نہیں ہوتی کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اُسی وقت یہ آیت نازل ہوئی تھی بلکہ مراد یہ ہوتی ہے کہ یہ آیت اِس واقعہ پر ٹھیک چسپاں ہوتی ہے۔ امام سُیُوطیِ نے اِتقان میں حافظ ابنِ تَیِمیہؒ کا یہ قول نقل کیا ہے کہ ”راوی جب یہ کہتےہیں کہ یہ آیت فلاں معاملہ میں نازل ہوئی ہے تو کبھی اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ وہی معاملہ اس کے نزول کا سبب ہے ، اور کبھی اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ معاملہ اس آیت کے حکم میں داخل ہے اگرچہ وہ اس کے نزول کا سبب نہ ہو“۔ آگے چل کر وہ امام بدرالدین زَرْکَشِی کا قول اُن کی کتاب البُرہان فی علوم القرآن سے نقل کرتے ہیں کہ ”صحابہؓ اور تابعین کی یہ عادت معروف ہے کہ ان میں سے کوئی شخص جب یہ کہتا ہے کہ یہ آیت فلاں معاملہ میں نازل ہوئی تھی تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس آیت کا حکم  اس معاملہ پر چسپاں ہوتا ہے ، نہ یہ ک وہی اِس واقعہ کے نزول کا سبب ہے۔پس دراصل اُس کی نوعیت آیت کے حکم سے استدلال کی ہوتی ہے نہ کہ بیانِ واقعہ کی“(الاِتقان فی علوم القرآن، جلد اوّل، صفجہ ۳۱، طبع۱۹۲۹ء)۔

موضوع اور مضمون:

اِس سُورہ کا موضوع انسان کو دنیا میں اُس کی حقیقی حیثیت سے آگاہ کرنا اور یہ بتا نا ہے کہ اگر وہ اپنی اِس حیثیت کو
ٹھیک ٹھیک سمجھ کر شکر کا رَویّہ اختیار کر ے تو اس کا انجام کیا ہو گا اور کفر کی راہ چلے تو کس انجام سے وہ  دو چار
ہوگا۔ قرآن کی بڑی سُورتوں میں تو یہ مضمون بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے، لیکن ابتدائی مکّی دور کی سُورتوں کا یہ
خاص اندازِ بیان ہے کہ جو باتیں بعد کے دَور میں مفصّل ارشاد ہوئی ہیں، وہی اِس دور میں بڑے مختصر مگر انتہائی مؤثر
طریقے سے ذہن نشین کرائی گئی ہیں اور ایسے چھوٹے چھوٹے خوبصورت فقرے استعمال کیے گئے ہیں جو سننے والوں کی زبان پر خود
بخود چڑھ جائیں۔

اس میں سب سے پہلے انسان کو یاد دلایا گیا ہے کہ ایک وقت ایسا تھا جب وہ کچھ نہ تھا، پھر ایک مخلوط نطفے سے اُس کی ایسی حقیر سی ابتدا کی گئی کہ اُس کی ماں تک کو خبر نہ تھی کہ اُس کے وجود کی بنا پڑگئی ہے اور کوئی اُس خوردبینی وجود کو دیکھ کر یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ کوئی انسان ہے جو آگے چل کر اِس زمین پر اشرف المخلوقات بننے والا ہے۔ اس کے بعد انسان کو خبر دار کیا گیا ہے کہ تیری تخلیق اِس طرح کر کے تجھے یہ کچھ ہم نے اس لیے بنایا ہے کہ ہم دنیا میں رکھ کر تیرا امتحان لینا چاہتے ہیں۔ اسی لیے دوسری مخلوقات کے بر عکس تجھے ہوش گوش رکھنے والا بنایا گیا اور تیرے سامنے شُکر اور کُفر کے دونوں راستے کھول کر رکھ دیے گئے تا کہ یہاں کام کرنے کا جو وقت تجھے دیا گیا ہے اس میں تو دکھا دے کہ اس امتحان سے تو شاکر بندہ بن کر نکلا ہے یا کافر بندہ بن کر۔

پھر صرف ایک آیت میں دو ٹوک طریقہ سے بتا دیا گیا ہے کہ جو لوگ اِس امتحان سے کافرین کر نکلیں گے اُنہیں آخرت میں کیا
انجام دیکھنا ہوگا۔

اس کے بعد آیت نمبر ۵ سے ۲۲ تک مسلسل اُن انعامات کی تفصیل بیان کی گئی ہے جن سے وہ لوگ اپنے رب کے ہاں نوازے جائیں گے جنہوں نے یہاں  بندگی کا حق ادا کیا ہے۔ اِن آیات میں صرف اُن کی بہترین جزاء بتا نے ہی پر اکتفا نہیں کیا گیا ہے بلکہ مختصراً یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ اُن کے وہ کیا اعمال ہیں جن کی بنا پر وہ اِس جزا کے مستحق ہوں گے ۔ مکی دور کی ابتدائی سورتوں کی خصوصیات میں سے ایک نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کہ اُن میں اسلام کے بنیادی عقائد اور تصورات کا مختصر تعارف کرنے کے ساتھ ساتھ کہیں وہ اخلاقی اوصاف اور نیک اعمال بیان کیے گئے ہیں جو اسلام کی نگاہ میں  قابلِ قدر ہیں، اور کہیں اعمال و اخلاق کی اُن برائیوں کا ذکر کیا گیا ہے جن سے اسلام انسان کو پاک کرنا چاہتا ہے۔ اور یہ دونوں چیزیں اِس لحاظ سے بیان نہیں کی گئی ہیں کہ ان کا کیا اچھا یا بُرا نتیجہ دنیا کی اِس عارضی زندگی میں نکلتا ہے، بلکہ صرف اِس حیثیت سے  اُن کا ذکر کیا گیا ہے کہ آخرت کی ابدی اور پائیدار زندگی میں اُن کا مستقل نتیجہ کیا ہو گا قطع نظر اس سے کہ دنیا میں کوئی بُری صفت مفید  ہو یا کوئی اچھی صفت نقصان دہ ثابت ہو۔

یہ پہلے رکوع کا مضمون ہے۔ اس کے بعد دوسرے رکوع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرکے تین باتیں ارشاد فرمائی
گئی ہیں۔ ایک یہ کہ دراصل یہ ہم ہی ہیں جو اِ س قرآن کو تھوڑا تھوڑا کر کے تم پر نازل کر رہے ہیں، اور اس سے مقصود حضورؐ
کو نہیں بلکہ کفار کو خبر دار کرنا ہے کہ یہ قرآں محمد صلی اللہ علیہ وسلم خود اپنے دل سے  نہیں گھڑ رہے ہیں بلکہ اس کے
نازل کرنے والے”ہم“ہیں اور ہماری حکمت ہی اِس کے مقتضی ہے کہ اسے یک بار گی  نہیں بلکہ تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کریں۔
دوسری بات حضورؐ سے یہ فرمائی گئی ہے کہ تمہارے رب کا فیصلہ صادر ہونے  میں خواہ کتنی ہی دیر لگے، اور اس دوران میں تم
پر خواہ کچھ ہی گزر جائے، بہر حال تم صبر کے ساتھ اپنا فریضہ رسالت انجام دیے چلے جا ؤ  اور کبھی اِن بد عمل اور مُنکرِ
حق لوگوں میں سے کسی کے دبا ؤ میں نہ آ ؤ۔ تیسری بات آپ  سے یہ فرمائی گئی ہے کہ شب و روز اللہ کو یاد کرو، نماز پڑھو
اور راتیں اللہ کی عبادت میں گزار رو،کیونکہ یہی وہ چیز ہے جس سے کفر کی طغیانی کے مقابلہ میں اللہ کی طرف بلانے والوں
کو ثابت قدمی نصیب ہوتی ہے۔

پھر ایک فقرے میں کُفّار کے غَلَط رَویّے کی اصل وجہ بیان کی گئی ہے کہ وہ آخرت کو بُھول کر دنیا پر فریفتہ ہوگئے ہیں ، اور دوسرے فقرے میں اُن کو متنبہ کیا گیا ہے کہ تم خود نہیں بن گئے ہو، ہم نے تمہیں بنایا ہے، یہ چوڑے چکلے سینے اور مضبوط ہاتھ پا ؤں تم نے خود اپنے لیےنہیں بنا لیے ہیں، ان کے بنا نے والے بھی ہم ہی ہیں، اور یہ بات ہر وقت ہماری قدرت میں ہے کہ جو کچھ ہم تمہارے ساتھ کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔ تمہاری شکلیں بگاڑ سکتے ہیں۔ تمہیں ہلاک کرکے کوئی دوسری قوم تمہاری جگہ لا سکتے ہیں۔ تمہیں مار کر دوبارہ جس شکل میں چاہیں تمہیں پیدا کر سکتے ہیں۔        آخر میں کلام اس بات پر ختم کیا گیا ہے یہ کہ ایک کلمہ نصیحت ہے ، اب جس کا جی چاہے اسے قبول کر کے اپنے رب کا راستہ اختیار کر لے۔ مگر دنیا میں انسان کی چاہت ہی سکب کچھ نہیں ہے۔ کسی کی چاہت بھی پوری نہیں ہو سکتی جب تک اللہ نہ چاہے، اور اللہ کی چاہت اندھا دُھند نہیں ہے، وہ جو کچھ بھی چاہتا ہے اپنے علم اور اپنی حکمت کی بنا پر چاہتا ہے۔ اِس علم اور حکمت کی بنا پر جسے وہ اپنی رحمت کا مستحق سمجھتا ہے اسے اپنی رحمت میں داخل کر لیتا ہے ، اور جسے وہ ظالم پاتا ہے اس کے لیے درد ناک عذاب کا انتظام  اس نے کر رکھا ہے۔

Verse by verse

Surah As-Saffat · صف باندھنے والے

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

1. Ayah 1

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ وَالصَّافَّاتِ صَفًّا

قطار در قطار صف باندھنے والوں کی قسم

2. Ayah 2

فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا

پھر اُن کی قسم جو ڈانٹنے پھٹکارنے والے ہیں

3. Ayah 3

فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًا

پھر اُن کی قسم جو کلام نصیحت سنانے والے ہیں

4. Ayah 4

إِنَّ إِلَـٰهَكُمْ لَوَاحِدٌ

تمہارا معبود حقیقی بس ایک ہی ہے

5. Ayah 5

رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ

وہ جو زمین اور آسمانوں کا اور تمام اُن چیزوں کا مالک ہے جو زمین و آسمان میں ہیں، اور سارے مشرقوں کا مالک

6. Ayah 6

إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةٍ الْكَوَاكِبِ

ہم نے آسمان دنیا کو تاروں کی زینت سے آراستہ کیا ہے

7. Ayah 7

وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَانٍ مَّارِدٍ

اور ہر شیطان سرکش سے اس کو محفوظ کر دیا ہے

8. Ayah 8

لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ

یہ شیاطین ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے، ہر طرف سے مارے اور ہانکے جاتے ہیں

9. Ayah 9

دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ

اور ان کے لیے پیہم عذاب ہے

10. Ayah 10

إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ

تاہم اگر کوئی ان میں سے کچھ لے اڑے تو ایک تیز شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے

11. Ayah 11

فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَا ۚ إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍ

اب اِن سے پوچھو، اِن کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یا اُن چیزوں کی جو ہم نے پیدا کر رکھی ہیں؟ اِن کو تو ہم نے لیس دار گارے سے پیدا کیا ہے

12. Ayah 12

بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ

تم (اللہ کی قدرت کے کرشموں پر) حیران ہو اور یہ اس کا مذاق اڑا رہے ہیں

13. Ayah 13

وَإِذَا ذُكِّرُوا لَا يَذْكُرُونَ

سمجھایا جاتا ہے تو سمجھ کر نہیں دیتے

14. Ayah 14

وَإِذَا رَأَوْا آيَةً يَسْتَسْخِرُونَ

کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو اسے ٹھٹھوں میں اڑاتے ہیں

15. Ayah 15

وَقَالُوا إِنْ هَـٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ

اور کہتے ہیں "یہ تو صریح جادو ہے

16. Ayah 16

أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ

بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جب ہم مر چکے ہوں اور مٹی بن جائیں اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں اُس وقت ہم پھر زندہ کر کے اٹھا کھڑے کیے جائیں؟

17. Ayah 17

أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ

اور کیا ہمارے اگلے وقتوں کے آبا و اجداد بھی اٹھائے جائیں گے؟"

18. Ayah 18

قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَاخِرُونَ

اِن سے کہو ہاں، اور تم (خدا کے مقابلے میں) بے بس ہو

19. Ayah 19

فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ

بس ایک ہی جھڑکی ہو گی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے (وہ سب کچھ جس کی خبر دی جا رہی ہے) دیکھ رہے ہوں گے

20. Ayah 20

وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَـٰذَا يَوْمُ الدِّينِ

اُس وقت یہ کہیں گے "ہائے ہماری کم بختی، یہ تو یوم الجزا ہے"

21. Ayah 21

هَـٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ

"یہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے"

22. Ayah 22

احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ

(حکم ہو گا) گھیر لاؤ سب ظالموں اور ان کے ساتھیوں اور اُن معبودوں کو جن کی وہ خدا کو چھوڑ کر بندگی کیا کرتے تھے

23. Ayah 23

مِن دُونِ اللَّهِ فَاهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْجَحِيمِ

پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھاؤ

24. Ayah 24

وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْئُولُونَ

اور ذرا اِنہیں ٹھیراؤ، اِن سے کچھ پوچھنا ہے

25. Ayah 25

مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ

"کیا ہو گیا تمہیں، اب کیوں ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟

26. Ayah 26

بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ

ارے، آج تو یہ اپنے آپ کو (اور ایک دوسرے کو) حوالے کیے دے رہے ہیں!"

27. Ayah 27

وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ

اس کے بعد یہ ایک دوسرے کی طرف مڑیں گے اور باہم تکرار شروع کر دیں گے

28. Ayah 28

قَالُوا إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ

(پیروی کرنے والے اپنے پیشواؤں سے) کہیں گے، "تم ہمارے پاس سیدھے رخ سے آتے تھے"

29. Ayah 29

قَالُوا بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ

وہ جواب دیں گے، "نہیں بلکہ تم خود ایمان لانے والے نہ تھے

30. Ayah 30

وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ

ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا، تم خود ہی سرکش لوگ تھے

31. Ayah 31

فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا ۖ إِنَّا لَذَائِقُونَ

آخرکار ہم اپنے رب کے اِس فرمان کے مستحق ہو گئے کہ ہم عذاب کا مزا چکھنے والے ہیں

32. Ayah 32

فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ

سو ہم نے تم کو بہکا یا، ہم خود بہکے ہوئے تھے"

33. Ayah 33

فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ

اِس طرح وہ سب اُس روز عذاب میں مشترک ہوں گے

34. Ayah 34

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ

ہم مجرموں کے ساتھ یہی کچھ کیا کرتے ہیں

35. Ayah 35

إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ

یہ وہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا "اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں ہے" تو یہ گھمنڈ میں آ جاتے تھے

36. Ayah 36

وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُو آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍ

اور کہتے تھے "کیا ہم ایک شاعر مجنون کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں؟"

37. Ayah 37

بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ

حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور اس نے رسولوں کی تصدیق کی تھی

38. Ayah 38

إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ

(اب ان سے کہا جائے گا کہ) تم لازماً دردناک سزا کا مزا چکھنے والے ہو

39. Ayah 39

وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

اور تمہیں جو بدلہ بھی دیا جا رہا ہے اُنہی اعمال کا دیا جا رہا ہے جو تم کرتے رہے ہو

40. Ayah 40

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

مگر اللہ کے چیدہ بندے (اس انجام بد سے) محفوظ ہوں گے

41. Ayah 41

أُولَـٰئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ

ان کے لیے جانا بوجھا رزق ہے

42. Ayah 42

فَوَاكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ

ہر طرح کی لذیذ چیزیں،

43. Ayah 43

فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ

اور نعمت بھری جنتیں

44. Ayah 44

عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ

جن میں وہ عزت کے ساتھ رکھے جائیں گے تختوں پر آمنے سامنے بیٹھیں گے

45. Ayah 45

يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ

شراب کے چشموں سے ساغر بھر بھر کر ان کے درمیان پھرائے جائیں گے

46. Ayah 46

بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِّلشَّارِبِينَ

چمکتی ہوئی شراب، جو پینے والوں کے لیے لذّت ہو گی

47. Ayah 47

لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ

نہ ان کے جسم کو اس سے کوئی ضرر ہوگا اور نہ ان کی عقل اس سے خراب ہو گی

48. Ayah 48

وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌ

اور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی

49. Ayah 49

كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ

ایسی نازک جیسے انڈے کے چھلکے کے نیچے چھپی ہوئی جھلی

50. Ayah 50

فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ

پھر وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر حالات پوچھیں گے

51. Ayah 51

قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌ

ان میں سے ایک کہے گا، "دنیا میں میرا ایک ہم نشین تھا

52. Ayah 52

يَقُولُ أَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِينَ

جو مجھ سے کہا کرتا تھا، کیا تم بھی تصدیق کرنے والوں میں سے ہو؟

53. Ayah 53

أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَدِينُونَ

کیا واقعی جب ہم مر چکے ہوں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟

54. Ayah 54

قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ

اب کیا آپ لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ صاحب اب کہاں ہیں؟"

55. Ayah 55

فَاطَّلَعَ فَرَآهُ فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِ

یہ کہہ کر جونہی وہ جھکے گا تو جہنم کی گہرائی میں اس کو دیکھ لے گا

56. Ayah 56

قَالَ تَاللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ

اور اس سے خطاب کر کے کہے گا "خدا کی قسم، تُو تو مجھے تباہ ہی کر دینے والا تھا

57. Ayah 57

وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّي لَكُنتُ مِنَ الْمُحْضَرِينَ

میرے رب کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو آج میں بھی اُن لوگوں میں سے ہوتا جو پکڑے ہوئے آئے ہیں

58. Ayah 58

أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ

اچھا تو کیا اب ہم مرنے والے نہیں ہیں؟

59. Ayah 59

إِلَّا مَوْتَتَنَا الْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ

موت جو ہمیں آنی تھی وہ بس پہلے آ چکی؟ اب ہمیں کوئی عذاب نہیں ہونا؟"

60. Ayah 60

إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

یقیناً یہی عظیم الشان کامیابی ہے

61. Ayah 61

لِمِثْلِ هَـٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ

ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے

62. Ayah 62

أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّومِ

بولو، یہ ضیافت اچھی ہے یا زقوم کا درخت؟

63. Ayah 63

إِنَّا جَعَلْنَاهَا فِتْنَةً لِّلظَّالِمِينَ

ہم نے اُس درخت کو ظالموں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے

64. Ayah 64

إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِ

وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی تہ سے نکلتا ہے

65. Ayah 65

طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ

اُس کے شگوفے ایسے ہیں جیسے شیطانوں کے سر

66. Ayah 66

فَإِنَّهُمْ لَآكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ

جہنم کے لوگ اُسے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے

67. Ayah 67

ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ

پھر اس پر پینے کے لیے کھولتا ہوا پانی ملے گا

68. Ayah 68

ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى الْجَحِيمِ

اور اس کے بعد ان کی واپسی اُسی آتش دوزخ کی طرف ہو گی

69. Ayah 69

إِنَّهُمْ أَلْفَوْا آبَاءَهُمْ ضَالِّينَ

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا

70. Ayah 70

فَهُمْ عَلَىٰ آثَارِهِمْ يُهْرَعُونَ

اور انہی کے نقش قدم پر دوڑ چلے

71. Ayah 71

وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَ

حالانکہ ان سے پہلے بہت سے لوگ گمراہ ہو چکے تھے

72. Ayah 72

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ

اور اُن میں ہم نے تنبیہ کرنے والے رسول بھیجے تھے

73. Ayah 73

فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنذَرِينَ

اب دیکھ لو کہ اُن تنبیہ کیے جانے والوں کا کیا انجام ہوا

74. Ayah 74

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

اس بد انجامی سے بس اللہ کے وہی بندے بچے ہیں جنہیں اس نے اپنے لیے خالص کر لیا ہے

75. Ayah 75

وَلَقَدْ نَادَانَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَ

ہم کو (اِس سے پہلے) نوحؑ نے پکارا تھا، تو دیکھو کہ ہم کیسے اچھے جواب دینے والے تھے

76. Ayah 76

وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ

ہم نے اُس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے بچا لیا

77. Ayah 77

وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الْبَاقِينَ

اور اسی کی نسل کو باقی رکھا

78. Ayah 78

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ

اور بعد کی نسلوں میں اس کی تعریف و توصیف چھوڑ دی

79. Ayah 79

سَلَامٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ

سلام ہے نوحؑ پر تمام دنیا والوں میں

80. Ayah 80

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیا کرتے ہیں

81. Ayah 81

إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ

در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

82. Ayah 82

ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ

پھر دوسرے گروہ کو ہم نے غرق کر دیا

83. Ayah 83

وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ

اور نوحؑ ہی کے طریقے پر چلنے والا ابراہیمؑ تھا

84. Ayah 84

إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ

جب وہ اپنے رب کے حضور قلب سلیم لے کر آیا

85. Ayah 85

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ

جب اُس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا "یہ کیا چیزیں ہیں جن کی تم عبادت کر رہے ہو؟

86. Ayah 86

أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ

کیا اللہ کو چھوڑ کر جھوٹ گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟

87. Ayah 87

فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ

آخر اللہ ربّ العالمین کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے؟"

88. Ayah 88

فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ

پھر اس نے تاروں پر ایک نگاہ ڈالی

89. Ayah 89

فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ

اور کہا میری طبیعت خراب ہے

90. Ayah 90

فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ

چنانچہ وہ لوگ اسے چھوڑ کر چلے گئے

91. Ayah 91

فَرَاغَ إِلَىٰ آلِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ

اُن کے پیچھے وہ چپکے سے اُن کے معبودوں کے مندر میں گھس گیا اور بولا " آپ لوگ کھاتے کیوں نہیں ہیں؟

92. Ayah 92

مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ

کیا ہو گیا، آپ لوگ بولتے بھی نہیں؟"

93. Ayah 93

فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ

اس کے بعد وہ اُن پر پل پڑا اور سیدھے ہاتھ سے خوب ضربیں لگائیں

94. Ayah 94

فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَزِفُّونَ

(واپس آ کر) وہ لوگ بھاگے بھاگے اس کے پاس آئے

95. Ayah 95

قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ

اس نے کہا "کیا تم اپنی ہی تراشی ہوئی چیزوں کو پوجتے ہو؟

96. Ayah 96

وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ

حالانکہ اللہ ہی نے تم کو بھی پیدا کیا ہے اور اُن چیزوں کو بھی جنہیں تم بناتے ہو"

97. Ayah 97

قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ

انہوں نے آپس میں کہا "اس کے لیے ایک الاؤ تیار کرو اور اسے دہکتی ہوئی آگ کے ڈھیر میں پھینک دو"

98. Ayah 98

فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ

انہوں نے اس کے خلاف ایک کاروائی کرنی چاہی تھی، مگر ہم نے انہی کو نیچا دکھا دیا

99. Ayah 99

وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهْدِينِ

ابراہیمؑ نے کہا "میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں، وہی میری رہنمائی کرے گا

100. Ayah 100

رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ

اے پروردگار، مجھے ایک بیٹا عطا کر جو صالحوں میں سے ہو"

101. Ayah 101

فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ

(اس دعا کے جواب میں) ہم نے اس کو ایک حلیم (بردبار) لڑکے کی بشارت دی

102. Ayah 102

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَىٰ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ

وہ لڑکا جب اس کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کی عمر کو پہنچ گیا تو (ایک روز) ابراہیمؑ نے اس سے کہا، "بیٹا، میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، اب تو بتا، تیرا کیا خیال ہے؟" اُس نے کہا، "ابا جان، جو کچھ آپ کو حکم دیا جا رہا ہے اسے کر ڈالیے، آپ انشاءاللہ مجھے صابروں میں سے پائیں گے"

103. Ayah 103

فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ

آخر کو جب اِن دونوں نے سر تسلیم خم کر دیا اور ابراہیمؑ نے بیٹے کو ماتھے کے بل گرا دیا

104. Ayah 104

وَنَادَيْنَاهُ أَن يَا إِبْرَاهِيمُ

اور ہم نے ندا دی کہ "اے ابراہیمؑ

105. Ayah 105

قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

تو نے خواب سچ کر دکھایا ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

106. Ayah 106

إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ

یقیناً یہ ایک کھلی آزمائش تھی"

107. Ayah 107

وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ

اور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دے کر اس بچے کو چھڑا لیا

108. Ayah 108

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ

اور اس کی تعریف و توصیف ہمیشہ کے لیے بعد کی نسلوں میں چھوڑ دی

109. Ayah 109

سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ

سلام ہے ابراہیمؑ پر

110. Ayah 110

كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

111. Ayah 111

إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ

یقیناً وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

112. Ayah 112

وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَاقَ نَبِيًّا مِّنَ الصَّالِحِينَ

اور ہم نے اسے اسحاقؑ کی بشارت دی، ایک نبی صالحین میں سے

113. Ayah 113

وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰ إِسْحَاقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ مُبِينٌ

اور اسے اور اسحاقؑ کو برکت دی اب ان دونوں کی ذریّت میں سے کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا ہے

114. Ayah 114

وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ

اور ہم نے موسیٰؑ و ہارونؑ پر احسان کیا

115. Ayah 115

وَنَجَّيْنَاهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ

اُن کو اور ان کی قوم کو کرب عظیم سے نجات دی

116. Ayah 116

وَنَصَرْنَاهُمْ فَكَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ

اُنہیں نصرت بخشی جس کی وجہ سے وہی غالب رہے

117. Ayah 117

وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ الْمُسْتَبِينَ

ان کو نہایت واضح کتاب عطا کی

118. Ayah 118

وَهَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ

انہیں راہ راست دکھائی

119. Ayah 119

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِي الْآخِرِينَ

اور بعد کی نسلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا

120. Ayah 120

سَلَامٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ

سلام ہے موسیٰؑ اور ہارونؑ پر

121. Ayah 121

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

122. Ayah 122

إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ

در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

123. Ayah 123

وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ

اور الیاسؑ بھی یقیناً مرسلین میں سے تھا

124. Ayah 124

إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَلَا تَتَّقُونَ

یاد کرو جب اس نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ "تم لوگ ڈرتے نہیں ہو؟

125. Ayah 125

أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ

کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور احسن الخالقین کو چھوڑ دیتے ہو

126. Ayah 126

اللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ

اُس اللہ کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے پچھلے آبا و اجداد کا رب ہے؟"

127. Ayah 127

فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ

مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا، سو اب یقیناً وہ سزا کے لیے پیش کیے جانے والے ہیں

128. Ayah 128

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

بجز اُن بندگان خدا کے جن کو خالص کر لیا گیا تھا

129. Ayah 129

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ

اور الیاسؑ کا ذکر خیر ہم نے بعد کی نسلوں میں باقی رکھا

130. Ayah 130

سَلَامٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ

سلام ہے الیاسؑ پر

131. Ayah 131

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

132. Ayah 132

إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ

واقعی وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

133. Ayah 133

وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِينَ

اور لوطؑ بھی انہی لوگوں میں سے تھا جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں

134. Ayah 134

إِذْ نَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ

یاد کرو جب ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی

135. Ayah 135

إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ

سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی

136. Ayah 136

ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ

پھر باقی سب کو تہس نہس کر دیا

137. Ayah 137

وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ

آج تم شب و روز اُن کے اجڑے دیار پر سے گزرتے ہو

138. Ayah 138

وَبِاللَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

کیا تم کو عقل نہیں آتی؟

139. Ayah 139

وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ

اور یقیناً یونسؑ بھی رسولوں میں سے تھا

140. Ayah 140

إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ

یاد کرو جب وہ ایک بھری کشتی کی طرف بھاگ نکلا

141. Ayah 141

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ

پھر قرعہ اندازی میں شریک ہوا اور اس میں مات کھائی

142. Ayah 142

فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ

آخرکار مچھلی نے اسے نگل لیا اور وہ ملامت زدہ تھا

143. Ayah 143

فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ

اب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا تو

144. Ayah 144

لَلَبِثَ فِي بَطْنِهِ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ

روز قیامت تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتا

145. Ayah 145

فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ سَقِيمٌ

آخرکار ہم نے اسے بڑی سقیم حالت میں ایک چٹیل زمین پر پھینک دیا

146. Ayah 146

وَأَنبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ

اور اُس پر ایک بیل دار درخت اگا دیا

147. Ayah 147

وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ مِائَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ

اس کے بعد ہم نے اُسے ایک لاکھ، یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا

148. Ayah 148

فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَىٰ حِينٍ

وہ ایمان لائے اور ہم نے ایک وقت خاص تک انہیں باقی رکھا

149. Ayah 149

فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ

پھر ذرا اِن لوگوں سے پوچھو، کیا (اِن کے دل کو یہ بات لگتی ہے کہ) تمہارے رب کے لیے تو ہوں بیٹیاں اور ان کے لیے ہوں بیٹے!

150. Ayah 150

أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَ

کیا واقعی ہم نے ملائکہ کو عورتیں ہی بنا یا ہے اور یہ آنکھوں دیکھی بات کہہ رہے ہیں؟

151. Ayah 151

أَلَا إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ

خوب سن رکھو، دراصل یہ لوگ اپنی من گھڑت سے یہ بات کہتے ہیں

152. Ayah 152

وَلَدَ اللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ

کہ اللہ اولاد رکھتا ہے، اور فی الواقع یہ جھوٹے ہیں

153. Ayah 153

أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ

کیا اللہ نے بیٹوں کے بجائے بیٹیاں اپنے لیے پسند کر لیں؟

154. Ayah 154

مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ

تمہیں کیا ہو گیا ہے، کیسے حکم لگا رہے ہو

155. Ayah 155

أَفَلَا تَذَكَّرُونَ

کیا تمہیں ہوش نہیں آتا

156. Ayah 156

أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُّبِينٌ

یا پھر تمہارے پاس اپنی ان باتوں کے لیے کوئی صاف سند ہے

157. Ayah 157

فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

تو لاؤ اپنی وہ کتاب اگر تم سچے ہو

158. Ayah 158

وَجَعَلُوا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ

اِنہوں نے اللہ اور ملائکہ کے درمیان نسب کا رشتہ بنا رکھا ہے، حالانکہ ملائکہ خوب جانتے ہیں کہ یہ لوگ مجرم کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں

159. Ayah 159

سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ

(اور وہ کہتے ہیں کہ) "اللہ اُن صفات سے پاک ہے

160. Ayah 160

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

جو اُس کے خالص بندوں کے سوا دوسرے لوگ اس کی طرف منسوب کرتے ہیں

161. Ayah 161

فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ

پس تم اور تمہارے یہ معبود

162. Ayah 162

مَا أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَ

اللہ سے کسی کو پھیر نہیں سکتے

163. Ayah 163

إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِ

مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھلسنے والا ہو

164. Ayah 164

وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ

اور ہمارا حال تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے

165. Ayah 165

وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ

اور ہم صف بستہ خدمت گار ہیں

166. Ayah 166

وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ

اور تسبیح کرنے والے ہیں"

167. Ayah 167

وَإِن كَانُوا لَيَقُولُونَ

یہ لوگ پہلے تو کہا کرتے تھے

168. Ayah 168

لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْأَوَّلِينَ

کہ کاش ہمارے پاس وہ "ذکر" ہوتا جو پچھلی قوموں کو ملا تھا

169. Ayah 169

لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

تو ہم اللہ کے چیدہ بندے ہوتے

170. Ayah 170

فَكَفَرُوا بِهِ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

مگر (جب وہ آ گیا) تو انہوں نے اس کا انکار کر دیا اب عنقریب اِنہیں (اِس روش کا نتیجہ) معلوم ہو جائے گا

171. Ayah 171

وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ

اپنے بھیجے ہوئے بندوں سے ہم پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں

172. Ayah 172

إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنصُورُونَ

کہ یقیناً ان کی مدد کی جائے گی

173. Ayah 173

وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ

اور ہمارا لشکر ہی غالب ہو کر رہے گا

174. Ayah 174

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ

پس اے نبیؐ، ذرا کچھ مدّت تک انہیں اِن کے حال پر چھوڑ دو

175. Ayah 175

وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ

اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے

176. Ayah 176

أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ

کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟

177. Ayah 177

فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنذَرِينَ

جب وہ اِن کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت برا ہو گا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے

178. Ayah 178

وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ

بس ذرا اِنہیں کچھ مدت کے لیے چھوڑ دو

179. Ayah 179

وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ

اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے

180. Ayah 180

سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ

پاک ہے تیرا رب، عزت کا مالک، اُن تمام باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں

181. Ayah 181

وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ

اور سلام ہے مرسلین پر

182. Ayah 182

وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

اور ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے

About the Quran

The Quran

The Quran is the holy scripture of Islam. Muslims believe that it is the literal word of Allah (سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى), revealed to the Prophet Muhammad (صلى الله عليه وسلم) over a period of 23 years. The Quran is composed of 114 Surahs (chapters) and contains 6,236 Ayat (verses). Muslim beliefs and practices are based on the Quran and the Sunnah, the teachings and example of the Prophet Muhammad (صلى الله عليه وسلم).

The Kaaba in Mecca
A mosque in South America

Meccan Surahs

The Meccan Surahs are the earliest revelations sent down to the Prophet Muhammad (صلى الله عليه وسلم). They were revealed in Mecca, hence their name. These revelations form the foundation of the Islamic faith and contain guidance for Muslims on how to live their lives. The Meccan Surahs are also notable for their poetic beauty and lyrical prose.

Medinan Surahs

The Medinan Surahs are the later Surahs that, according to Islamic tradition, were revealed in Medina after the Prophet Muhammad's (صلى الله عليه وسلم) hijra from Mecca. They were revealed by Allah (سبحانه و تعالى) when the Muslim community was larger and more developed, as opposed to their minority position in Mecca.

Stay connected

Receive regular updates

New features, translations and reminders from AskTheQuran, straight to your inbox.

We use Mailchimp to send updates. You can unsubscribe at any time. See our privacy policy.

We may receive a commission if you click on a link and buy a product, service or similar, at no extra cost to you. Details are in the disclosure policy.